اسرائیل کو جلد ایسے ممالک تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکی صدارتی مشیر
فوٹو : فائل
واشنگٹن: امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیل کو جلد ایسے ممالک تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکی صدارتی مشیر نے فی الحال نام نہیں لیا۔
ایک بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدرٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلےدور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے جن کے بارے میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا اور یہ عمل مشرق وسطیٰ میں توازن لائےگا.
تبصرے بند ہیں.