بھارت ہمارے جیسا فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا، جنگ مسلط کی توفیلڈ مارشل ناکوں چنے چبوائے گا، آصف زرداری
فوٹو : سوشل میڈیا
گڑھی خدا بخش : صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے بھارت ہمارے جیسا فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا، جنگ مسلط کی توفیلڈ مارشل ناکوں چنے چبوائے گا، آصف زرداری گڑھی خدا بخش میں جلسہ سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر وہ ہمارے جیسا بہادر فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا؟
صدرآصف علی زرداری نے کہا بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں ہم نے بھارت پر رحم کیا ورنہ مزید جہاز بھی گراسکتے تھے، کسی نے بھی جنگ مسلط کی تو ہمارا فیلڈ مارشل ناکوں چنے چبوا دے گا۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں شہادت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بی بی کی شہادت ہمیں تقسیم کرنے کا دن تھا مگر میں نے بے نظیر کی روح جو کہہ رہی تھی اُس کے مطابق پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا کیونکہ ہماری فوج نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ انہیں معلوم ہوا یہ کھیل نہیں ہے اور مودی کو اندازہ ہوگیا کہ جنگ کھیل نہیں، پاکستان پاکستان ہے، ہم مسلمان اور شہادت کے متمنی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں نے لحاظ کیا، ورنہ بھارت کو معلوم ہوجاتا اور پاک فضائیہ کے شاہین ان کے سارے جہاز بشمول وکرم بھی گرا دیتے، اگر دوبارہ کسی ملک نے بھی دیکھا تو یاد رکھے یہاں آصف زرداری، پیپلزپارٹی اور بھٹو صاحب کے وارث بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے میدان کیلیے تیار ہیں، ہتھیار اٹھائیں گے اور جانوں کی قربانی دیں گے، تم کیا مارو گے ہم تمھیں گولی ماریں گے، بھارت خود کو ہم سے دس گنا بڑا ملک کہتا ہے، مگر چار دن ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں‘۔
صدر زرداری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ دل گردا کہاں سے لاؤ گے جو ہمارے فیلڈ مارشل، وزیراعظم، فضائیہ سربراہ کا ہے، اس کیلیے شہادت کی امید، دعا کرنی ہے، میں نے چار دن پہلے ہی بتادیا تھا کہ جنگ ہونی‘
آصف علی زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی جنگ کے دوران مجھے ملٹری سیکریٹری نے بنکر میں جانے کا مشورہ دیا مگر میں نے انکار کیا اور جواب دیا کہ موت وہاں بھی آجائے گی، میں شہادت کیلیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ کبھی بھی ضرورت ہوئی تو جان، مال سب کچھ لگانے کو تیار ہیں، ہمیں پاکستان کو اور عوام کو بچانا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ ورکرز کو باہر نکالوں بلکہ ہمیشہ کہا کہ میں انکا خود مقابلہ کروں گا، یہ مجھے بی بی سے ملا، ہم اکیلے ہی دشمن کیلیے کافی ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دشمن سے ہماری نسلیں بھی لڑیں گی اور بعد کی نسلیں بھی لڑیں گی، میں واضح کرتا ہوں کہ ہم جنگ کے شوقین نہیں مگر کسی نے گریبان میں ہاتھ ڈالا تو طمانچہ ماریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایسا چیف بیٹھا ہے جو ناکو چنے چبوا دے گی، ہم نے پہلے سے بندوبست کر کے رکھا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ ملک میں مسائل اور تکالیف ہیں وہ آہستہ آہستہ کم ہوں گی، ایک بے وقوف نے ساڑھے چار سال میں سب سے تعلقات خراب اور معیشت تباہ کروائی مگر اب ہمارے تعلقات بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ان میں جنرل عاصم منیر بھی ہمارے ساتھ ساتھ ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل پیپلزپارٹی نے اور عوام نے بنایا ہے، آپ بے فکر سوئیں، آپ کی آنے والی نسلوں کا میں ضامن ہوں۔
تبصرے بند ہیں.