مصر میں عالمی کانفرنس، پاکستان میں سیلاب اور متاثرین کی مدد کے لئے کاوشوں پر وزیراعظم مرکز نگاہ بن گئے
فائل:فوٹو
قاہرہ :مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس، پاکستان میں سیلاب اور متاثرین کی مدد کے لئے کاوشوں پر وزیراعظم شہباز شریف مرکز نگاہ بن گئے. وزیراعظم شہباز شریف نے مصر میں کاپ 27 سربراہی کانفرس کے موقع پر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے عراق کے صدر عبداللطیف راشد تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے الگ الگ ملاقات کیں وزیراعظم شہباز شریف سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی سے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوردنی تیل کے جہازوں کی فوری ترسیل پر آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں. انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا بھائی ہے، ہر ممکن مدد پر خوشی ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناوٴں کا پیغام دیا تاجکستان کے صدر رواں سال دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا. غیرملکی راہنماوٴں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں، وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا. راہنماوٴں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
تبصرے بند ہیں.