جنیوا کانفرنس میں ساڑھے 8 ارب ڈالر کے وعدے کئے گئے،مریم اورنگزیب

جنیوا: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے جنیوا کانفرنس میں ساڑھے 8 ارب ڈالر کے وعدے کئے گئے،مریم اورنگزیب کا کہناہے مزید کی بھی توقع ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں انھوں نے کہا کہ جنیوا میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے پہلے سیشن میں پاکستان کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز سے زائد کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں یورپی یونین نے 93 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

جنیوا کانفرنس میں جرمنی نے 88 ملین ڈالرز، چین نے 100 ملین ڈالرز،اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز اورعالمی بینک نے دو ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا۔

ان کا کہنا ہے عالمی کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے جاپان نے 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالرزدینے کا اعلان کیا کیا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.