حکومت اور تحریک انصاف مزاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف مزاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مطا لبات تحریری طور پر حکومتی ارکان کے حوالے کردیئے گئے۔

پی ٹی آئی کے مطالبات کا اہم نقطہ الیکشن کے انعقاد کی تاریخ لینا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ جون میں بجٹ پیش کرنے کے بعد اسمبلی توڑ دیں۔

مزاکرات کے وقفہ کے دوران شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے درمیان رابطہ بھی ہوا ہے جس میں شاہ محمود نے انھیں مزاکرات میں صورتحال سے آگاہ کیا۔

آج کے مزاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومتی ارکان اسحاق ڈار، یوسف رضاگیلانی ، نوید قمر اور خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا کہ مزاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ابھی ٹاک ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود اور اسحاق ڈار نے پیش رفت کا عندیہ دیا تاہم دنوں کی طرف سے یہ کہا گیاہے کہہ کہ وہ تجاویز اپنے قائدین کے سامنے رکھیں گے اور پھر اس پر جب بیٹھے تو بات ہوگئی۔

اسحاق ڈار کے مطابق مزاکرات منگل کی صبح11 بجے تک ملتوی کئے گئے ہیں یوم مئی اور اتوار کی تعطیلات کے باعث منگل تک کا وقفہ کیا ہے اور منگل کو دوبارہ بیٹیھیں گے.

دوسری طرف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ منگل کو مزاکرات کا دور تقیریباً فائنل راونڈ ہی ہوگا کیونکہ بیچ کی ساری باتیں ہمارے درمیان ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مزاکراتی ٹیم کو چیئرمین عمران خان کی طرف سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ7 دنوں میں مزاکرات میں کسی فیصلے پر پہنچنے کی کوشش کریں مزید معاملے کو لٹکایا نہ جائے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.