چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری پر ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کا ردعمل

فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری پر ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کا ردعمل سامنے آیا ہے اور کہا ہے میرے والداور والدہ نے اس حوالے سے گزشتہ رات بھی بات کی تھی۔

ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پی ٹی آئی پرویزالہی کے صاحبزادے مونس الہی نے کہا جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنے والد کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ہے کہ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں، ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے.

انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.