سعودی عرب کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق بیان پر سخت ردعمل
فوٹو : فائل
ریاض : سعودی عرب کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین سے متعلق مملکت کا موقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے، اور اس کی کسی بھی حالت میں دوسری تشریح کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کے بر عکس واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، اور فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔
سعودی عرب نے امریکی صدر کے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے ایسی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا ہے اور اپنے موقف پر قائم رہنے کا اعادہ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.