پہلگام واقعہ، بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پہلگام واقعہ، بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا، گزشتہ روز سندھ طاس معاہدہ کی معطلی، پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے اور سارک ویزے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا.

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو ہی بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کیے.

اس موقع پر بھارت نے دو روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس انھیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کے لیےحکم دیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پہلگام واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی.

گزشتہ روز بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ 1960 سے جاری پانی کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.