صنم جاوید کو پنجاب پولیس نے لاہور میں درد درج مقدمہ بھی گرفتار کر لیا

فوٹو فائل

لاہور : پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پنجاب پولیس نے لاہور میں درد درج مقدمہ بھی گرفتار کر لیا، صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئی دوسری طرف اہلخانہ نے تصدیق کی کہ صنم جاوید کے ساتھ ان کے شوہر عتیق ریاض کو بھی حراست میں لیا گیا۔

صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں.

رپورٹ کے مطابق صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔

مقدمہ نمبر 486میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔

مقدمہ 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا، مقدمہ میں انویسٹی گیشن اسلامپورہ پولیس نے صنم جاوید کو گرفتار کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس نے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش کی جائے گی.

واضح رہے صنم جاوید پاک بھارت کشیدگی میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خاموشی پر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کر رہی تھیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.