پاک بھارت کشیدگی کے دوران آٹا مہنگا کر دیا گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے دوران آٹا مہنگا کر دیا گیا، فلور ملز نے یہ اضافہ کیا ہے جس کے بعد آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔
فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آٹے کی قیمت کم ہوگی، دو ہفتے قبل آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1100 روپے میں دستیاب تھا، جو اب 1230 روپے میں مل رہا ہے۔
دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
حکومت کی طرف سے اس اضافہ کے بعد موقف سامنے نہیں آیا تاہم حسب سابق حکومتی منظوری کے بغیر ہی اضافہ کر دیا گیا ہے.
تبصرے بند ہیں.