بھارتی حملے کا بھر پور جواب، پاک فضائیہ نے 5 انڈین طیارے مار گرائے، برگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : بھارتی حملے کا بھر پور جواب، پاک فضائیہ نے 5 انڈین طیارے مار گرائے، برگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا، بھارت نے رات کو پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائل حملے کئے جس کا پاک فوج جواب دے رہی ہے.

وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا.

ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی، پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔

سیالکوٹ پولیس اور سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ کوٹلی لوہاراں میں پاکستان نے بھارت کے 2 ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون پھٹ گیا اور دوسرا ڈرون فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا، نارووال میں پاکستان نے بھارتی ڈرون مار گرایا، ایک بھارتی ڈرون ظفروال کے گاؤں تہرا کے قریب مار گرایا ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.