بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں،8پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے

فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں،8پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے جبکہ دو لاپتہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف چوہدری نےپریس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کا دورہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستانی قوم کی حمایت سے دشمن کو بھرپور اور مکمل جواب دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک مسجد شہید ہوئی ہے، شہری آبادی میں 4 کوارٹرز کو نقصان پہنچا جہاں عام لوگ رہائش پذیر تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مظفر آباد میں شاہی والا نالہ میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا اور یہاں دشمن کی طرف سے 7 حملے کیے گئے، اس میں ایک بچی زخمی اور ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، 5 حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شہید ہوئے، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.