پاکستان پر بھارت کا حملہ شرمناک ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو : فائل

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی بھارتی جارحیت پر ردعمل سامنے آیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر بھارت کا حملہ شرمناک ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا ابھی سنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 8 شہری شہید، 35 زخمی ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز مار گرائے ہیں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.