ترکیہ کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
فوٹو : فائل
اسلام آباد : ترکیہ کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ سفیر کی ہنگامی ملاقات کی ہے.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران ترکیہ کے سفیر نے واضح پیغام دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہم پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں.
ترکیہ کے سفیرنے کہا ہندوستان کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی گئی ہے، ترکیہ کی معصوم جانوں کے المناک نقصان کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کرتا ہے.
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے سفیر ملاقات میں علاقائی سلامتی کے خدشات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، فریقین کا تعاون کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا.
تبصرے بند ہیں.