بھارتی ہٹ لسٹ کے 2 مقامات

ولید بن مشتاق

مكار دشمن بھارت شدید بوكھلاہٹ كا شكار ہے اور پاكستانی سویلین آبادی اور مشہور سیاحتی مقامات ہٹ لسٹ پر ہیں، بھارتی افواج كی جانب سے آپریشن سندور کے بعد پریس بریفنگ میں 21اہداف کی فہرست دكھائی گئی ان میں حیران كن طور پر پاكستان كے مشہور سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے شمالی خطے میں واقع وادی” بالاكوٹ”ملحقہ گاوں گڑھی حبیب اللہ اور بٹراسی۔۔۔ یہ تینوں علاقے صوبہ خیبر پختونخواہ كے سب سے پر امن شہری آبادی والے علاقے ہیں جو كہ دنیا بھر میں اپنے قدرتی حسن كی بدولت سیاحت كے لیے پہنچانے جاتے ہیں۔

ان علاقوں میں دنیا بھر سے سیاح سیر كے لیے آتے ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی اہم ہے كہ یہ وہ سیاحتی مقامات ہیں جن میں موسم گرما كے آغاز سے ہی بڑی تعداد میں سیاح سیر و تفریح كے لیے آ رہے ہیں اور ان علاقوں میں سول پولیس كے علاوہ پاك فوج كی بھی كوئی چھاؤنی یا تنصیب موجود نہیں ہے۔

وادی بالاكوٹ جسے وادی كاغان كا گیٹ وے بھی كہا جاتا ہے ،مكار دشمن بھارت اسے بھی دہشتگردی سے منسلک كرنے كی مزموم كوششیں كر رہا ہے۔ایك بار قبل بھی یہاں حملہ كیا گیا جس كے بعد بھارت كو نہ صرف دنیا بھر میں ذلت اٹھانی پڑی بلكہ پاكستان كی جانب سے جوابی اقدام آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ میں اپنے جنگی طیاروں اور پائلٹ ابھی نندن سے بھی ہاتھ دھونا پڑا اور دنیا بھر میں جگ ہنسائی بھارت كا مقدر بنی۔

بھارت كی جانب شہری آبادیوں اور مساجد پر حملے مودی اور آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ کا عکاس ہے۔ بھارت كے ہاتھ نہ صرف پاكستان بلكہ بنگلہ دیش ، سری لنکا اور کینیڈا میں دہشتگردی سے رنگےہیں۔

بلاشبہ بھارت ایك بزدل مكار اور دہشتگرد ملك ہے جسكی لگان اس وقت آر ایس ایس جیسی دہشتگرد تنظیم اور ہندوتوا نظریات كی حامی قیادت كے ہاتھ میں ہے جس سے علاقا ئی اور عالمی امن كو شدید خطرات لاحق ہیں۔

بھارت كی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر امن سیاحتی مقامات پر خوف پھیلانے، امن کو تباہ کرنے اور معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی سوچی سمجھی سازش ہے جسكی ہم نہ صرف بھر پور مذمت كرتے ہیں.

بلكہ بھارت كو خبردار كرتے ہیں كہ اگر ان پر امن علاقوں میں كوئی بھی جارحیت ہوئی اور شہری آبادی كو نشانہ بنانے كی كوشش كی گئی تو اسكے سنگین نتائج ہونگے جسكی مكمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔

پاکستان كی پیشہ وارانہ آرمڈ فورسز اپنی قوم اور خودمختاری کے دفاع کے لیے متحد، ثابت قدم اور مکمل طور پر تیار ہیں، اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارتی ہٹ لسٹ کے 2 مقامات

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.