بھارت امن چاہتا ہے یا جنگ، دونوں آپشنز کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
فوٹو : فائل
راولپنڈی : بھارت امن چاہتا ہے یا جنگ، دونوں آپشنز کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا دوٹوک موقف،وزیراعظم نے سیالکوٹ چھاؤنی کا دورہ کیا اس موقع پر کہا کہ اگر ہمارے نیلم جہلم کو نقصان ہوتا تو تمہارے سارے ڈیم تباہ کر دیتے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پانی ہماری ریڈ لائن ہے۔ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت خاک میں ملا دی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ملکی سرحدوں کے محافظوں کے حوصلوں اور بہادری کو داد دینے فرنٹ لائن پر پہنچ گئے۔
پاکستان نے کہا ازلی دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملانے والے سپاہیوں کو سلام،بہادر محافظوں کو قوم کا فخر قرار دے دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے فرنٹ لائن چھاونی پسرور سیالکوٹ پہنچ گئے.
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سندھو بھی ہمراہ تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے فرنٹ لائن چھاؤنی میں افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔
ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور “معرکہ حق” میں افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا قوم کے غیر متزلزل عزم نے مسلح افواج کو ناقابل شکست بنایا۔ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت خاک میں ملا دی۔ہم امن اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں۔اگر ہمارے نیلم جہلم کو نقصان ہوتا تو تمہارے سارے ڈیم تباہ کر دیتے۔
وزیراعظم نے مودی کی جانب سے حملوں میں شہید بچوں، خواتین اور بزرگوں کو دہشت گرد کہنا شرمناک قرار دیا ۔ کہا شہداء قوم کا فخر ہیں، ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے ۔ بھارت نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش سے راہ فرار اختیار کی۔
وزیر اعظم کے دورے کا مقصد معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران حصہ لینے والے جوانوں کی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہنا ہے۔ وزیراعظم کو جنگ کے انعقاد اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
تبصرے بند ہیں.