پاک بھارت جنگ کے بعد پی ایس ایل کی رونقیں بحال، آرمی چیف نے بھی میچ دیکھا
فوٹو : سوشل میڈیا
راولپنڈی : پاک بھارت جنگ کے بعد پی ایس ایل کی رونقیں بحال، آرمی چیف نے بھی میچ دیکھا، کراچی نے میچ جیت لیا، پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے ہرا کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 86 اور جیمز ونس نے 72 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 43 اور محمد نبی 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
238 رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 5 وکٹ پر 214 رنز بناسکی۔زلمی کی جانب سے بابراعظم 94 اور صائم ایوب47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز نے فتح کے بعد پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف کے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹ ہیں جب کہ لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں اور ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے.
پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا میچ اہمیت اختیار کر گیا ان میں سے جو ٹیم جیتی وہی پلے آف میں پہنچ جائے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی جنگ کے بعد کھیلا گیا میچ راولپنڈی اسٹیڈیم جا کر دیکھا.
تبصرے بند ہیں.