بھارت اور پاکستان تحریک انصاف میں زیادہ فرق نہیں ہے، مریم نواز
فوٹو : فائل
سرگودھا : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے بھارت نے پاکستان کا اتنا نقصان نہیں کیا جتنا پی ٹی آئی نے کیا، مریم نواز کاکہنا ہے کہ 6 اور 7 مئی کو انڈیا سے زیادہ پاکستان کا نقصان پی ٹی آئی نے 9 مئی کو کیا۔
سرگودھا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ نو مئی کو کیا گیا اور جو کچھ اب بھارت نے کیا، اردو پوائنٹ کے مطابق انھوں نے کہ بھارت اور پاکستان تحریک انصاف میں زیادہ فرق نہیں ہے، مریم نواز نے کہا نو مئی کو ایک جماعت نہ جو کچھ کیا وہی سب کچھ دہشتگرد بھی کرتے ہیں.
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہی کچھ ہمارے دشمن بھارت نے بھی اس مرتبہ کرنے کی کوشش کی، نو مئی والوں کا بھی نشانہ ہماری افواج اور تنصیبات تھیں اور بھارت کا بھی وہی نشانہ تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات کی کہ کبھی اپنی دھرتی ماں کے خلاف قدم مت اٹھانا، فتنہ فساد کا ایندھن بننے سے دور رہنا، کبھی اپنے وطن کے خلاف زبان مت چلانا، کبھی اپنے ملک کو نقصان نہ دینا اور نہ ہونے دینا، کبھی اپنی سرزمین کو شرمندہ مت کرنا.
جس طرح آپ اپنے لیپ ٹاپ کو سنبھالتے ہیں کہ اس میں وائرس نہ آجائے، اسی طرح آپ نے اپنے صوبے اور ملک کو بھی سنبھال کررکھنا ہے کہ اس میں کوئی سیاسی وائرس نہ آجائے، ہم پتھر نہیں بلکہ قلم اٹھائیں گے، ہم بندقیں نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اٹھائیں گے.
ہم پاکستان کے ہوں گے کسی فتنے اور سازش کے نہیں ہوں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، ریاست کا کام بچوں کو صرف سکول کالج پڑھانا نہیں، آپ کی ماں جو یہاں پر کھڑی ہے وہ آپکو کامیاب کرنے کیلئے دن رات ایک کردے گی۔
میں اپنےبچوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں، اگر بیٹی بہادری اختیار کرے، بیٹی چاہے تو اس کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، مجھے بھی روکنے کی بہت کوشش کی گئی.
مجھے زندانوں میں قید کیا گیا، جیلوں میں ڈالا گیا، سزائے موت کے قیدیوں کی چکی میں ڈالا گیا لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم دیکھیں آج میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن کریہاں کھڑی ہوں.
تبصرے بند ہیں.