عمران خان سے عدالتی حکم پردن کوملاقات نہیں ہوتی رات کو کیسے ہوجاتی ہے؟

فوٹو : فائل

محبوب الرحمان تنولی

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سے عدالتی حکم پردن کوملاقات نہیں ہوتی رات کو کیسے ہوجاتی ہے؟ سسٹم کی خرابی پر یہ سوال سب کےذہنوں میں اٹھتا ہوگا لیکن جب ملاقات کے کیسز عدالتوں میں زیرسماعت آتے ہیں تو کیا ججز کے ذہن میں یہ سوالات نہیں آتے ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ان کی بہن علیمہ خان کو کبھی ملاقات نہیں کرنے دی جاتی تو کبھی وکلا کو روک دیا جاتاہے مگر ایسے میں فیصل چوہدری ، بابراعوان مل آتے ہیں اور کبھی اعظم سواتی ملاقات کا وقت نہ ہونے کے باوجود صبح 7 بجے عمران خان سے ملاقات کرلیتے ہیں۔

ایسی ہی صورتحال گزشتہ روز بھی دیکھنے کو ملی جب خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں، ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

جب اس معاملے پر بیرسٹر سیف سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ “میں اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے بعض میڈیا ہاوسز خبریں تخلیق بھی کرتے ہیں جو وقتی طورپر توجہ حاصل کرتی ہیں لیکن بعد میں باونس ہو جاتی ہیں لیکن چونکہ حکومت کو یہ ابہام سوٹ کرتا ہے اس لئے ایسی خبروں مرضی کے تبصروں کے بعد انھیں بعد میں نظرانداز کرلیا جاتا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.