عمران خان کی 9 مئی کے 12مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

فوٹو : فائل 

لاہور : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 12مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں، نومئی جلاؤگھیراؤ کےمقدمات میں ضمانت کی  بارہ درخواستیں پر اسی ہفتے سماعت ہو گی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 27 مئی کو سماعت کرے گا۔عدالت نے اسپیشل پراسکیوٹرزکو دلائل کیلئے اورمقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے،بانی پی ٹی آئی نےاپنے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سے ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔

درخواست گزارنےموقف اختیارکیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کئے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں ہوں میرے خلاف ٹھوس شوائد موجود نہیں ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔

عدالت ضمانتیں منظورکرنےکا حکم دے اورٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت بارہ مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.