فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ

فوٹو : آئی ایس پی آر

اسلام آباد : فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ،بھارت کیخلاف حالیہ معرکہ حق میں کامیابی پر بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس پیپلزپارٹی کے رہنما و صدر مملکت آصف زرداری اور ن لیگ کے رہنما و وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک تھے۔

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص میں سیاسی قیادت کی بصیرت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔۔شرکاء نے مسلح افواج کی جرأت و قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا.

معرکہ حق،آپریشن بنیان مرصوص میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کو شکست دی، تاریخ ساز فتح کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے پذیرائی کی جارہی ہے.

تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی ۔۔اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان بھی شریک ہوئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سیاسی قیادت کے عزم، مسلح افواج کی ثابت قدمی، اور عوام کے غیر متزلزل حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔۔۔ انہوں نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی بصیرت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا.

شرکاء نے مسلح افواج کی جرأت و قربانیوں، عوام کی حب الوطنی کو سراہا، جبکہ آرمی چیف نے آپریشن بنیان مرصوص میں بین الافواج ہم آہنگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.