بھارت کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی حرکات اس کے عالمی دعووں کے برعکس ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، بھارتی نوجوان نفرت کی سیاست نہیں، وقار، دانش اور تعاون پر مبنی مستقبل کو اپنائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا اشتعال انگیز بیان افسوسناک مگر حیران کن نہیں، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی حرکات اس کے عالمی دعووں کے برعکس ہیں، بھارت کا قتل و تخریب کاری سے تعلق دنیا کے سامنے ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا کردار جبر و ستم کی علامت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر مظالم اور نفرت انگیزی کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔
پاکستان نے بھارت کو ذمہ دار ریاست کے اصولوں کی طرف لوٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت زبان و عمل میں ذمہ داری اور عالمی معاہدوں کا احترام کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ انتخابی سیاست کیلئے جنگی جنون اور خوف کی سیاست خطے کیئے نقصان دہ ہے، بھارتی نوجوان نفرت کی سیاست نہیں، وقار، دانش اور تعاون پر مبنی مستقبل کو اپنائیں۔
ترجمان نے کہا کہ مودی کا بیان جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کے رہنماء سے زیادہ سیاسی رہنماء کا تھا، بھارتی ریاستی امور کی پختگی، سنجیدگی میں گراوٹ کی مذمت کرتے ہیں، مودی کے تبصروں میں نفرت پر مبنی تشدد کا مطالبہ انتہائی پریشان کن ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ریمارکس کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے، ایسے بیانات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے، ایسے بیانات کا مقصد جموں و کشمیر میں آبادیاتی انجینئرنگ سے توجہ ہٹانا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ پاکستان باہمی احترام اور خود مختار مساوات پر مبنی امن کیلئے پرعزم ہے، سلامتی یا علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے کا مقابلہ مضبوط، متناسب اقدامات سے کیا جائے گا، عالمی برادری کو بھارت کی بڑھتی بیان بازی کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے امکانات کو نقصان پہنچتا ہے، بطور یو این امن فوجی شراکت دار پاکستانی ریکارڈ، انسداددہشتگردی کی کوششوں کیلئے مسلسل حمایت مستند ہے۔
تبصرے بند ہیں.