چترال کی ٹک ٹاکر سٹار ثناء یوسف کا قاتل لڑکا گرفتار، قتل کی وجہ سامنے آگئی

فوٹو : فائل

اسلام آباد: چترال کی ٹک ٹاکر سٹار ثناء یوسف کا قاتل لڑکا گرفتار، قتل کی وجہ سامنے آگئی، پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانے والی لڑکی کے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کیا جسے واپس اسلام آباد لایا جارہا ہے۔

آئی جی اسلام آبادعلی ناصررضوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم عمر حیات میٹرک پاس ہے، اسکے والد گرڈ 16کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں،ملزم فیصل آباد کا ہی رہائشی ہے۔

آئی جی علی ناصررضوی کا کہنا تھا کہ ثنا یوسف کا قتل سانحہ ہےکسی بھی بیٹی کا بے دردی سے قتل ہوجانا پولیس کیلئے چیلنج تھا۔،اسلام آبادپولیس نےکیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا.

ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجےملزم نے گھر کے اندر 5 گولیاں ماریں،آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 11چھاپے مارےگئے،اسلام آبادمیں 3، فیصل آبادمیں 2 اورجڑانوالہ میں ایک مقام پر چھاپہ ماراگیا.

ملزم ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا، ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نےدعوی کیا ہے کہ ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اُٹھایا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، آج والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا.

ائی جی اسلام اباد سید علی ناصر رضوی ڈی ای جی اور ایس ایس پیز کے ہمراہ ون فائیو اسلام اباد میں اہم پریس کانفرنس میں ٹک ٹاکر لڑکی ثناء یوسف کے قاتل کی گرفتاری سے متعلق میڈیا کو تفصیلات بتائی.

انھوں نے بتایا اس قتل کیس پر 113سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی گئی، تین سو فون کالز کو انالائز کیا گیا، ملزم ثنایوسف کا موبائل اپنے ساتھ لے گیا.ملزم سے ثناء یوسف کا موبائل فون اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا.

ملزم میٹرک فیل اور بائیس سال کا لڑکا ہے
ملزم بار بار ثناء یوسف سے رابطہ کررہا تھا
ثناء یوسف ملزم کو بار بار ریجیکٹ کررہی تھی، ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر ملزم نے رابطے کی بھرپور کوشش کی، ملزم نے بار بار سیلولر اور فزیکل رابطے میں ناکامی کے بعد قتل کا منصوبہ بنایا.

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا استمال کرنے والوں کی ہم نے حوصلہ افزائی کرنی ہےملزم عمر حیات پولیس کی گرفت میں ہے پولیس کے پاس ناقابل تردید شوائد ہیں.

وزیر داخلہ محسن نقوی کی پولیس کو شاباش

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نےملزم کو 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا، ملزم سے پستول اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.