فٹ بال میں پاکستان کیلئے ایک اور بری خبر،شام کے بعد میانمار نے بھی پاکستان کو ہرادیا
فوٹو : پی آر فائل
رنگون : فٹ بال میں پاکستان کیلئے ایک اور بری خبر،شام کے بعد میانمار نے بھی پاکستان کو ہرادیا، فٹ بال میچ میں ایک صفر سے شکست ہوئی ، اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو تھن پینگ کے فیصلہ کن گول کیا.
پاکستان کو کوالیفائر میں شام کے بعد مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرناپڑا ہے اور یوں فٹ بال ٹیم کی شکستوں کی تاریخ طویل ہوتی جا رہی ہے.
رنگون کے تھوونا فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میانمار کے تھن پینگ نے 41ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان یہ پہلا فٹبال میچ تھا جو کہ پاکستان فٹ بال ٹیم کی شکست پر ختم ہوا ہے.
تبصرے بند ہیں.