امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروالیں گے،کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل کوریلا

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروالیں گے،کمانڈر سینٹکام جنرل مائیکل کوریلا نے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے بیان کے بعد امریکہ کے عزم کو دہرایا ہے.

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کا یہ غیر معمولی بیان سامنے آیا جس میں انھوں نے بلوچستان میں دہشت گردی اور داعش خراسان جیسی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف پاکستان کی جدوجہد کو بھی سراہا ہے.

جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک غیر معمولی شراکت دارقرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروالیں گے،کمانڈر سینٹکام، جنرل مائیکل کوریلا نے کہا کہ انٹیلی جنس تبادلے کے بعد پاکستان نے داعش خراسان کے5اہم دہشتگردوں کو پکڑا ،دہشتگردی کیخلاف پاکستانی جدوجہد کو سراہتے ہیں.

اس حوالے سے روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل مائیکل کوریلا نے کہاہمیں پاک، بھارت دونوں کیساتھ تعلقات رکھنے ہونگے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے اختلافات کو مستقل بنیادوں حل کرنا چاہتے ہیں.

ترجمان نے کہا ٹرمپ واحد شخصیت ہیں جو مخالف لوگوں کو ایک میز پر بٹھانے میں کامیاب ہوئے ہیں ، کمانڈر سینٹکام، جنرل مائیکل کوریلا نے ہمیں پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات رکھنے ہوں گے، ایسا نہیں ہے کہ اگر ہمارا بھارت کے ساتھ تعلق ہے تو ہم پاکستان کے ساتھ تعلق نہیں رکھ سکتے.

امریکی کمانڈر نے یاد کرایا کہ پاکستان اور امریکا نے 10 مئی کو واشنگٹن میں بات چیت کے دوران انسداد دہشت گردی کے تعاون کو جاری رکھنے کی توثیق کی تھی.

اس بات چیت میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو درپیش سب سے اہم چیلنجز، بشمول کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش خراسان جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خطرات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا تھا، رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی پر ایک بار پھر بات چیت ہوگی۔

منگل کو واشنگٹن میں ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران جنرل مائیکل کوریلا سے پاکستان کے ساتھ افغان سرحد پر صورتحال کے بارے میں پوچھا گیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے داعش خراسان کے کئی اہم کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ساتھ ’غیر معمولی شراکت داری‘ کو سراہتے ہوئے جنرل مائیکل کوریلا کا کہنا تھا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کے بعد انہیں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے کال موصول ہوئی اور انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے پکڑ لیا ہے، میں اسے واپس امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہوں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.