جنگیں میڈیا بیانات،درآمد شدہ جنگی سامان یا سیاسی نعروں سےنہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل

فوٹو : فائل

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے جنگیں میڈیا بیانات،درآمد شدہ جنگی سامان یا سیاسی نعروں سےنہیں جیتی جاتیں، فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ جنگیں یقین محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت کے ذریعے جیتی جاتی ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ’نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس‘ کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شرکا سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی جب کہ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنےکےلیے ذہنی تیاری، عملی فہم، ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت اور سول ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینےکی ضرورت پر بھی زوردیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنےمقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہا، آپریشن سندورمیں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا بھارت کی اسٹریٹیجک دور اندیشی میں کمی کا اظہار ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی دہائیوں پرمبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت، مضبوط اداروں کی بنیاد پرکامیابی کو تسلیم کرنے سےگریزاں ہے، خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے.

انھوں نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطےمیں فرضی’ نیٹ سکیورٹی پر وائڈر‘کے خودساختہ رول کی ناکام کوشش ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ ہماری آبادی، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانےکی کسی بھی کوشش کا شدید،گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔

عاصم منیر نے کہا کہ کشیدگی کی اصل ذمہ داری بصیرت سےمحروم مغرور جارح بھارت پر عائد ہوگی، بھارت خودمختار ایٹمی ریاست کےخلاف اشتعال انگیزی کےتباہ کن نتائج کےادراک میں ناکام رہا.

جنگیں میڈیا بیانات، درآمدشدہ فینسی جنگی سامان یا سیاسی نعروں سےنہیں جیتی جاتیں بلکہ جنگیں یقین محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت کے ذریعے جیتی جاتی ہیں، جنگیں اداروں کی مضبوطی اورقومی عزم وحوصلےکے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔

تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے فیلڈمارشل نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور جنگی تیاری پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.