پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطاء کیے،آئی ایس پی آر

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطاء کیے،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت اور عظیم قربانی پر آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطاء کیے، 8 جوانوں کو ستارۂ جرأت، 5 کو تمغۂ جرأت، 24 کو ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔

ان میں سے 45 جوانوں کو تمغۂ بسالت، 146 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا، 259 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور ایک جوان کو تمغۂ امتیاز ملٹری دیا گیا، لانس حوالدار عامر شیراز شہید، نائیک عبد الرحمٰن شہید کو تمغہ جرأت سے نوازا گیا۔

شہید لانس نائیک اکرم اللّٰہ، سپاہی عدیل اکبر اور کیپٹن علی حسن کو بھی تمغۂ جرأت سے نوازا گیا۔ ستارۂ جرأت پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود شامل ہیں.

اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق کو بھی ستارہ جرأت عطاء کیا گیا۔اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد کو بھی ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ستارہ بسالت پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، سپاہی نثار علی شہید کو بھی ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال کو بھی ستارہ بسالت سے نوازا گیا ، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل واجد عزیز کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، میجر جنرل کاشف عبداللّٰہ کو ستارہ بسالت عطاء کیا گیا، میجر جنرل سید محمد جواد طارق کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، میجر جنرل تجدید ممتاز کو بھی ستارہ بسالت سے نوازا گیا.

کیپٹن محمد حیدر علی کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا ، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کو ستارہ بسالت دیا گیا، ریئر ایڈمرل عبدالمعین کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، ریئر ایڈمرل فیصل امین کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، ریئر ایڈمرل شہزاد حمید کو ستارہ بسالت عطاء کیا گیا۔

کیپٹن محمد عاطف امین کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا ، ایئر وائس مارشل محمد احسن الحق کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو ستارہ بسالت عطاء کیا گیا، ایئر کموڈور عطااللّٰہ زیب کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا.

ایئر کموڈور ضیاء آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان ، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی اور ایئر کموڈور سجاد حیدر کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.