سابق سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے گرفتار،سرکاری فنڈز پر لندن کے نجی دورے کا الزام

فوٹو : فائل

کولمبو: سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو سرکاری اخراجات پر لندن کے نجی دورے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وکرما سنگھے پر الزام ہے کہ انہوں نے 2023 میں اپنی اہلیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن کا سفر ریاستی وسائل سے کیا۔

کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے اخراجات بشمول باڈی گارڈز کے اخراجات حکومتی خزانے سے ادا کیے گئے۔ تاہم وکرما سنگھے کے دفتر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تمام اخراجات انہوں نے ذاتی طور پر برداشت کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں سابق صدر کے تین قریبی مشیروں سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2022 میں گوتابایا راجاپاکسا کے استعفے کے بعد وکرما سنگھے صدر بنے تھے اور 2023 میں آئی ایم ایف سے 2.9 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کیا تھا۔ تاہم 2024 کے انتخابات میں وہ اقتدار کھو بیٹھے۔

موجودہ صدر انورا کمارا دسانایکے نے گزشتہ برس بدعنوانی کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.