فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی ختم ہونے کے بعداب خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے گریڈ ایک سے چار تک کی درجہ چہارم کی پوسٹوں پر بھرتیوں پہ عائد پابندی ختم کردی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد درجہ چہارم کی 16 ہزار پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پراجیکٹ پوسٹوں پربھرتیوں کیلئے عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
اس سلسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گریڈ 5 سے اوپر والی پوسٹوں کی منظوری کے لیے 14 ہزارسے زائد کیسز کابینہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔
واضح رہے پنجاب میں دیگر صوبوں کی طرح لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں جو کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمتوں ک منتظر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.