پی ٹی آئی سے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب عہدے واپس لے لئے گئے

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پی ٹی آئی سے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب عہدے واپس لے لئے گئے اور ان سے اپوزیشن لیڈر بھی واپس لے لیا گیا ہے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی واپس ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق، عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ زرتاج گل سے پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اسمبلی قواعد کے تحت ایوان کو پی ٹی آئی کے بعض ارکان کی نااہلیت سے آگاہ کیا، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے مشاورت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئندہ چند روز میں نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کو پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے نئے نام تجویز کرنے ہوں گے۔

عمر ایوب کو نہ صرف اپوزیشن لیڈر کے منصب سے ہٹایا گیا ہے بلکہ انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 7 نااہل ارکان سے مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

کمیٹیوں کی تفصیلات

صاحبزادہ حامد رضا سے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرمین شپ واپس لے لی گئی ہے۔

زرتاج گل بھی انسانی حقوق کمیٹی کی رکنیت سے محروم ہو گئی ہیں۔

رائے حسن نواز سے قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی چیئرمین شپ واپس لے لی گئی ہے۔

مجموعی طور پر 7 ارکان اسمبلی سے 15 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی ہے۔

یہ تمام اقدامات اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی و قانونی تقاضوں کے تحت کیے گئے ہیں، جس کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نمائندگی مزید محدود ہو گئی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.