پاکستان نے 77 ڈرونز تباہ کردیئے، جنگ کشمیر لے جانے والے بھارت کو ایل او سی پر بھی شکست

فوٹو : اسکرین گریب

راولپنڈی : پاکستان نے 77 ڈرونز تباہ کردیئے، جنگ کشمیر لے جانے والے بھارت کو ایل او سی پر بھی شکست کا سامنا ہے اور بزدل دشمن فوجی موت سر پہ دیکھ کر سفید جھنڈی لگا دیتے ہیں لیکن سفید جھنڈی کے بعد ڈرونز حملوں کے بعد جھنڈی بھی بے وقعت ہو گئی.

پاکستان کی فورسز نے 6 اور 7 مئی کی بھارتی جارحیت کو ناکام بناتے بھارت کی جانب سے اب تک بھیجے گئے 77 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں جس کے بعد ڈرونز کا حربہ بھی ناکارہ ہو چکا ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز 8 مئی کی شام تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 29 ڈرونز تباہ کرنے کا بتایا تھا اب مجموعی تعداد 77 ہو گئی ہے.

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات اور آج دن تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 48 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جا رہا ہوتا ہے.

انھوں نے بتایا کہ ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کر لیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کے دوران ڈرون مار گرانے کا آپریشنل طریقہ کار ہے.

پاک بھارت لڑاکا طیاروں کے درمیان ڈاگ فائٹ حالیہ ہوابازی کی سب سے طویل جھڑپ تھی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا، سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کردیا۔

حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ تباہ کر دی گئی، پاک فوج نے دشمن کی پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.