آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا

فوٹو : اسکرین شاٹ

اسلام آباد: آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا، ایوان صدر میں ہونے والی پر وقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نوازا ہے۔

اس موقع پر تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر ن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آج کی تقریب کا مقصد بہادرسپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے.

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈکیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، وطن عزیز کے چپے چپےکا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیتیں ثابت کردیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا جذبہ اور عزم مثالی تھا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی،کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا جذبہ اور عزم مثالی تھا.

انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیےفیلڈ مارشل کا کردار نہایت اہم ہے.

تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارت کار، سول اورعسکری حکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی شریک ہوئے۔تقریب میں گلگت بلتستان کےگورنر اور وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.