چیف الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوئے کئی مہینے ہو چکے، عدالت کو نظر نہیں آرہا، عمران خان
فوٹو : فائل
اسلام آباد : بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے چیف الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوئے کئی مہینے ہو چکے، عدالت کو نظر نہیں آرہا، عمران خان کا کہنا تھا کہ اسے ہٹایا نہیں جارہا ملک سے آئین و قانون ختم ہوگیا اور اخلاقیات بھی نہیں رہیں لیکن ان کو شرم بھی نہیں آتی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جمہوریت 2 چیزوں، رول آف لاء اور اخلاقیات پر قائم ہوتی ہے اور پاکستان میں یہ دونوں دفن ہوچکی ہیں.
انھوں نے کہا کہ فارم 47 والے عہدوں پر براجمان ہیں اور انہیں شرم بھی نہیں آرہی، 4 یا 5 مہینوں سے الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوچکی ہے لیکن انہیں ہٹایا نہیں جارہا، کیا چھبیسویں ترمیم کے ذریعے وجود میں آنے والے آئینی بینچ کو یہ اتنی بڑی غیر آئینی چیز نظر نہیں آرہی؟
عمران خان جان نے کہا کہ قانون جو بنیادی حقوق قیدی کو دیتا ہے، مجھے وہ بھی نہیں دیئے جارہے، ہماری بھیجی ہوئی کتابیں مجھے نہیں دی جارہیں، بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، میرے ذاتی معالج کو چیک اپ کی اجازات بھی نہیں مل رہی.
علیمہ خان نے کہا کہ یہ عمران خان کو آئسولیٹ کرنے کا طریقہ ہے، پاکستان میں جس کا دل کرتا ہے وہ جج کے حکم مان لیتا اور جس کا دل کرتا رد کر دیتا ہے لیکن یہ نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے آج پھر سے دہرایا کہ قوم کو متحد اور الرٹ رہنا ہے کیوں کہ مودی آرام سے نہیں بیٹھے گا، میں ان حالات میں پاکستان کی خاطر بات کرنے کیلئے تیار ہوں.
یہ بات انہیں اس لیے کرنی پڑتی ہے کہ ان سے مختلف ملاقاتوں کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، آج پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ مجھے کوئی ملنے نہیں آیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ سے قطعاً مذاکرات نہیں ہوسکتے.
تبصرے بند ہیں.