بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کیلئے باضابطہ کام شروع کر دیا، 10 منصوبوں کا اعلان
فوٹو : فائل
اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کیلئے باضابطہ کام شروع کر دیا، 10 منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ کشمیر کے متنازعہ علاقے لداخ میں شروع کئے جارہے ہیں.
بھارت نے دریائے دریائے سندھ کے بہاؤ کو روکنے کے اپنے ماسٹر پلان کے تحت، نے لداخ میں 10 نئے میگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جن میں اچنتھنگ- سانجک، پارفیلا، سونٹ (باتالک)، اور خلستی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق
یہ منصوبے نہ صرف معاہدے کے تحت اجازت دی گئی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں پانی کے بہاؤ کو روکنے اور کم کرنے کے حوالے سے سنگین خدشات بھی پیدا کرتے ہیں۔
ان منصوبوں کا مقصد سیاسچن گلیشئر کے برفانی علاقے میں تعینات فوجیوں کے لیے حرارت اور توانائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ لداخ کے محروم اور پسماندہ لوگ سردی میں چھوٹے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بات پاکستان کے معروف ماہرِ پانی ارشاد ایچ عباسی کے ایک خط سے سامنے آئی ہے جس کا عنوان ہے ʼایک انسانی بحران بن رہا ہے.
دریائے سندھ کے پانیوں کا معاہدہ اور بھارت کے اقدامات، اور یہ خط اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب انتونیو گوتریس کو بھیجا گیا ہے.
تبصرے بند ہیں.