ن لیگ حکومت نے عوام پر پٹرول بوجھ ڈال دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
فوٹو : فائل
اسلام آباد : ن لیگ حکومت نے عوام پر پٹرول بوجھ ڈال دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے رات گئے کیا گیا، نئی قیمتیں نافذالعمل ہوگئیں۔
ن لیگ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن وزارت خزانہ نے جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو چکا ہے جو کہ آئندہ 15 دن تک کیلئے ہے.
تبصرے بند ہیں.