کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے،الیکشن کمیشن
فائل:فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت کی جس کے بعد 17 نومبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنادیا گیا۔
اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد میں انتخابات ہونے تھے تاہم سندھ حکومت نے سیلاب کو بنیاد بناکر انتخابات دو سے تین بار ملتوی کرانے کی درخواستیں دیں جو منظور ہوتی رہیں تاہم اس بار الیکشن کمیشن نے درخواستیں مسترد کردیں۔
تبصرے بند ہیں.