فوٹو: فائل
لاہور : پاکستان کی نوبل انعام یافتہ خاتون ملالہ یوسف زئی کاپاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کا مشورہ، کہا اس کے لیےدونوں ممالکاقدامات کریں۔
انھوں نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
ملالہ یوسف زئی کامزید کہنا تھا کہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارتی فوج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 جنگی طیارے مار گرائے، اسکے علاوہ بھارت کے 3 ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹرز کو بھی تباہ کیا.
تبصرے بند ہیں.