پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میں رابطہ ہوگیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میں رابطہ ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلیے پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے بات چیت کی۔

دوسری طرف نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے، انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشیروں میں اس حوالے سے رابطہ ہوا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی افسر نے بتایا کہ ایسی سنگین صوررتحال میں اس قسم کے رابطے ضروری ہیں ،یہ قیاس آرائی کی جار ہی ہے کہ کہ دونوں مشیروں نے بین الاقوامی اور علاقائی رہنماؤں کی طرف سے پس پردہ سفارتی کوششوں کے بعد رابطے قائم کئے۔

ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت ڈوول نے امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، یواے ای، جاپان، روس، چین اور فرانس کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کیا اور انہیں بھارتی اقدامات سے آگاہ کیا

مشرق وسطیٰ کے اہم خبر رساں ادارے عرب نیوز کی رپورٹ میں بھی اسحاق ڈار کے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا ہے، ٹی آر ٹی ورلڈ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، پاکستانی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کچھ ایسا کیا ہے جو “قابل افسوس نہیں ہے۔”

“[ڈار] نے تصدیق کی کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر اور ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر دونوں نے پاکستان میں گزشتہ رات کے ہندوستانی میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پھر پاکستان کے ردعمل کے بعد ایک دوسرے سے بات کی.

بات چیت میں پاکستان نے کہا کہ پانچ ہندوستانی لڑاکا طیارے مار گرائے گئے،” اسلام آباد میں ٹی آر ٹی کے نمائندے نے انٹرویو کے بعد رپورٹ کیا۔

“تاہم، انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن کچھ لوگ اس بات کی تشریح کرتے ہیں کہ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ اب دونوں فریقین نے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر رابطے قائم کر لیے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کسی نہ کسی شکل کی کوششیں جاری ہیں۔”

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.