بھارتی ڈرونز پی ایس ایل کا میدان بند نہ کر سکے،ٹیموں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
فوٹو : فائل
راولپنڈی :بھارتی ڈرونز پی ایس ایل کا میدان بند نہ کر سکے،ٹیموں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، پاکستان سپر لیگ ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی، شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔
ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے، شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گھر سے نکلتے وقت 20 منٹ کا اضائی ٹائم رکھ کر نکلیں اور دوران سفر رہنمائی کے لیے 1915پر رابطہ کریں۔
تبصرے بند ہیں.