انگلینڈ نےلارڈز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت تیسرے ٹیسٹ میں 22 رنز سے ہرادیا

فوٹو : سوشل میڈیا 

لندن : انگلینڈ نےلارڈز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت تیسرے ٹیسٹ میں 22 رنز سے ہرادیا، اور یوں  5 میچز کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت کی پوری ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں جدیجہ 61 رنز جبکہ کے ایل راہول 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بیشتر بھارتی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور بین سٹوکس نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ کارس نے 2 ، شعیب بشیر اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 387 رنز کی اننگ کھیلی جس میں جوئے روٹ 104 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بریڈن کارس 56 ، جیمی سمتھ 51 ، اولی پوپ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

بھارت نے انگلینڈ کے 387 رنز کے جواب میں  387 رنز بنائے اور انگلینڈ کی برتری کو ختم کر دیا، بھارت کی جانب سے کے ایل راہول سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے، رشبھ پنت نے 74 ، جدیجہ نے 72 ، کارون نائر نے 40 رنز کی اننگ کھیلی ۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ نے بھارت کو193 رنز کا ہدف دیا لیکن انڈیا کی پوری ٹیم 170 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.