پی ٹی آئی سے لی گئی مخصوص نشست لینے کےلئےن لیگ اور جے یوآئی ٹاس کریں، الیکشن کمیشن
فوٹو: فائل
اسلام آباد : پی ٹی آئی سے لی گئی مخصوص نشست لینے کےلئےن لیگ اور جے یوآئی ٹاس کریں، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلہ کے بعد پاکستان کی تحریک انصاف کی نشستوں کی تقسیم کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچاتھا جس پر فیصلہ ہوا کہ دو جماعتیں ٹاس کریں جوجیتے نشست اس کی ہوگی
خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظورکرلی گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی میں ٹاس ہوگا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ن لیگ 9، جے یوآئی 9، پی پی5، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کوایک ایک اضافی نشست ملی۔
فیصلے کے مطابق ن لیگ کو خیبرپختوانخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس ہوگا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ن لیگ کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا تاہم آئینی بنچ نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کا حکم دیا ۔
تبصرے بند ہیں.