پاکستانی لیجنڈز کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : پاکستانی لیجنڈز کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی ، کپتان محمد حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کی اورے34 بالز 54 رنز بنائے.
برمنگھم میں کھیلے جانے والے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عامر یامین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ٹریملٹ نے 2-2 وکٹیں اپنے نام کیں، ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز لیگ کا رنگا رنگ میلہ آج برطانیہ میں شروع ہو گیا.
جواب میں میزبان انگلینڈ کے لیجنڈز مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر155 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے رومان رئیس، سہیل تنویر اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

انگلینڈ کی جانب سے مسٹرڈ اور ای این بل نے نصف سنچریاں بنائیں تاہم وہ میزبان ٹیم کے کام نہ آئیں، بہتری بلے بازی پر محمد حفیظ کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا.
لیگ کے دوسرے سیزن میں میزبان انگلینڈ، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شریک ہیں۔
پاکستانی لیجنڈز محمد حفیظ کی قیادت میں ہے ٹیم میں سابق کپتان شاہد آفریدی، فواد عالم، کامران اکمل، عماد وسیم، شعیب ملک، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور آصف علی، عامر یامین، عمر امین، رومان رئیس ، شرجیل خان اور سہیل خان شامل ہیں۔
پاکستان 20 جولائی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ایجبیسٹن کے میدان میں اُترے گا، 25 جولائی کو قومی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے شیڈو ل ہے، 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور 29 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم اپنی قسمت آزمائے گی۔
تبصرے بند ہیں.