بابراعظم اور محمد رضوان کیخلاف انتقام کا شاخسانہ، پاکستان ٹاپ ٹین رینکنگ سے آوٹ

فوٹو : فائل

دبئی : بابراعظم اور محمد رضوان کیخلاف انتقام کا شاخسانہ، پاکستان ٹاپ ٹین رینکنگ سے آوٹ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکھلاڑیوں کی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے تاہم ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی نے کرکٹ کے 20 اوورز کے فارمیٹ ( ٹی 20 ) میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے فل سالٹ چوتھے، جوز بٹلرپانچویں اور بھارت کے سوریا کمار یادیو چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم سے آوٹ اور ایک سیریز سے غیر حاضری کے باوجود ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کےبابر اعظم 12 ویں اور محمد رضوان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبر پر ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.