ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل، پہلے دن آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا،جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار

فوٹو : سوشل میڈیا

لندن : آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل، پہلے دن آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا،جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار دکھائی دی تاہم آسٹریلین بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے۔

بدھ کو لارڈز میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دی۔

ان کا فیصلہ شروع میں بہتر ثابت ہوا۔رباڈا اور یانسن ایک ایک کر کے وکٹیں گراتے رہے ، 67 رنز پر 4 آسٹریلوی بیٹر آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ویبسٹر نے اچھی بیٹنگ کی ، دونوں نے ففٹیز بنائیں ، اسمتھ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ویبسٹر نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

 ان کے بعد ایلکس کیری نے 23 رنز بنائے  لیکن پھر پوری آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  جبکہ مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ 

جواب میں جنوبی افریقا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا ۔ پہلے اوور میں پہلی وکٹ گری اور کھیل کے اختتام تک 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، جب پہلے دن کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقا کا اسکور 4 وکٹ پر 43 رنز تھا۔

کپتان باووما 3 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 8 رنز بنا کرناٹ ٓآؤٹ تھے ،آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2، پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 169 رنز درکار ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ 2025 کا فائنل میچ لندن میں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا فائنل آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے 

لندن : آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا فائنل آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے فائنل لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔

 پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی جب کہ جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی ٹیمبا باوما کر رہے ہیں ۔ دونوں کی نظریں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی جیتنے پر ہوں گی۔ 

یہ آئی سی سی ڈبلیو ٹی سی فائنل کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو کل انعامی رقم کے طور پر 3.6 ملین ڈالر ملیں گے۔

یہ انعامی رقم گزشتہ دو ایڈیشنز 2021 اور 2023 سے بہت زیادہ ہے۔ پچھلے دو ایڈیشنوں میں کل انعامی رقم 1.6 ملین ڈالر تھی۔ 

ساتھ ہی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 2.16 ملین ڈالر یعنی تقریباً 18.50 کروڑ روپے ملیں گے۔ پچھلی بار یہ رقم 8,00,000 امریکی ڈالر تھی۔ 

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اب تک صرف ایک آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس نے 1998 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ جیتا تھا جبکہ متعدد مواقع پر وہ ٹرافی کے نہایت قریب پہنچ کر ناکام ہو گیا۔ 

دوسری جانب آسٹریلیا 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کے علاوہ چھ مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ، دو بار چیمپئنز ٹرافی اور ایک بار ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے نام کرچکا ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باووما نے لارڈز میں بدھ سے شروع ہونے والے فائنل سے قبل کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ تاہم 35 سالہ باووما پرعزم ہیں کہ ان کی ٹیم کینگروز سے مرعوب نہیں ہوگی۔

 ہمارے لیے اصل چیز اپنی صلاحیت پر اعتماد ہے۔ ہمیں یہ موقع تحفے میں نہیں ملا، ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ہمارے نزدیک ہار جیت کے امکانات برابر ہیں. 

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.