مسلم لیگ ن کی حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ، اضافی سرچارج عائد

فوٹو : فائل

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ، اضافی سرچارج عائد کیا جائے گا، نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اس حوالے سے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اضافی سرچارج کے نتیجے میں بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز نئے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ زیر غور ہے۔

اس ترمیم کے تحت حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی تاکہ جب چاہے وصولی ممکن ہو سکے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ بجلی صارفین سے فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک سرچارج وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم فی الحال سرچارج میں اضافے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.