بھارت میں پاکستانی ڈرونز کا خوف، انڈین گجرات میں بلیک آؤٹ نافذ

فوٹو : فائل

گجرات : بھارت میں پاکستانی ڈرونز کا خوف، انڈین گجرات میں بلیک آؤٹ نافذ کرنے فیصلہ کیا گیا، انڈیا کی مغربی ریاست گجرات میں انڈین وزیر نے کہا کہ وہاں بلیک آؤٹ نافذ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق کابینہ کے وزیر ہرش سنگھوی نے لکھا کہ ایک مقام پر ’کئی ڈرونز دیکھے گئے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’اب مکمل بلیک آؤٹ نافذ کیا جا رہا ہے۔‘ خطرے کی خبر سنانے کے ساتھ ساتھ انھوں نے لوگوں کو پریشان نہ ہونے کا کہا۔

دریں اثنا جمناگر ضلع میں بھی بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا ہے اور رپورٹس کے مطابق وہاں بھی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ پاکستان کے ڈرونز سے بچنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.