پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل کی تاریخ لینے میں کامیاب،عید سے پہلے ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد : پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل کی تاریخ لینے میں کامیاب،عید سے پہلے ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں اہم ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو میں تفصیلات بتائیں۔

ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پوراور علیمہ خان نے میڈ یا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی اپیل کی سماعت 5جون کو مقرر کی گئی ہے جب کہ عید 7 جون کو ہونی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پربیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔ ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے۔ کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.