اسرائیل نے اجازت نہ دی،فلسطین کی دعوت کے باوجود عرب وزرائے خارجہ نے رام اللّٰہ کا دورہ ملتوی
فوٹو : فائل
رام اللّٰہ : اسرائیل نے اجازت نہ دی،فلسطین کی دعوت کے باوجود عرب وزرائے خارجہ نے رام اللّٰہ کا دورہ ملتوی کر دیا، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی وفد میں شامل تھے جنھوں نے رام اللّٰہ دورہ کرناتھا۔
سعودی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے عرب وزرائے خارجہ کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر آج اتوار کو رام اللّٰہ جانا تھا۔
اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر مزاحمت کرنے کی بجائے دورہ ہی ملتوی کر دیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں سعودی ذرائع نے تصدیق کی کہ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے رام اللّٰہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
اس سے قبل عرب وزرائے خارجہ نے رام اللّٰہ جانے سے روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی محض مذمت کی ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے سے روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب وزارئے خارجہ کے دورہ رام اللّٰہ میں فلسطینی صدر سے ملاقات طے تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، مصر، اردن، قطر، یواے ای کے وزرائے خارجہ کو اتوار کو رام اللّٰہ کا دورہ کرنا تھا.
تبصرے بند ہیں.