شاہد آفریدی کی دبئی میں بھارتی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت
فوٹو : سوشل میڈیا
دبئی : سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کی دبئی میں بھارتی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت، حالیہ پاک بھارت جنگ کے باوجود شاہد آفریدی بھارتی کمیونٹی کی دعوت پر ایونٹ میں شریک ہوئے.
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹارز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیا جس پر بھارتی صحافی بھڑک اٹھے۔
ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کےلیے پاکستانی کرکٹرز ہی ملے تھے؟
سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نہ صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کےلیے تالیاں بجائيں، نعرے لگائے، سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔
ایونٹ میں شاہد آفریدی کو “بوم بوم” کے نعروں کے ساتھ اسٹیج پر خوش آمدید کہا گیا اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ان کی جگہ پاکستان کی کوئی اور شخصیت ہوتی تو ان پر تنقید ہوتی کہ دشمن ملک کے ایونٹ میں شریک ہوئے.
تبصرے بند ہیں.