امریکی صدراوربھارتی وزیراعظم کا رابطہ، مودی کا پاکستان سے مزاکرات میں ثالثی ماننے سے انکار
فوٹو : فائل
اسلام آباد : امریکی صدراوربھارتی وزیراعظم کا رابطہ، مودی کا پاکستان سے مزاکرات میں ثالثی ماننے سے انکار سامنے آیا ہے، امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق مودی نےٹرمپ کو کہا پاکستان سےتنازع پربھارت تیسرےفریق کی ثالثی قبول نہ کرتاہے اور نہ کرےگا۔
وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.